ممتاز کاروباری شخصیت سردار ایوب کو عمرہ کی سعادت حاصل کر کے آنے پر بٹ کراھی ویمزلے روڈ مانچسٹر میں اسقبالیہ دیا گیا

Spread the love


پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ – جنرل سیکرٹری وقاص وکی – شہزاد اور انکی ٹیم کی جانب سے ممتاز کاروباری شخصیت سردار ایوب کو عمرہ کی سعادت حاصل کر کے آنے پر بٹ کراھی ویمزلے روڈ مانچسٹر میں اسقبالیہ دیا گیا

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے علاوہ کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی کیک بھی کاٹا گیا – سردار ایوب کی آنے پر انکا گرمجوشی سے اسقبال کیا گیا – اور انہیں ہار پہنائیں گئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر تھے دوسرے شرکت کرنے والوں میں بٹ کراھی کے چیف ایگزیکٹو ہاشم بٹ – کونسلر علی احمد -کونسلر رب نواز – کونسلر شہباز سرور – پی ٹی آئ کے سابق صدر رانا عبدالستار – سابق ایم پی شہزاد قریشی – چودھری مسرت – چودھری قاسم – مسائل ایڈ کے چیف ایگزیکٹو ابوبکر سرور – چودھری بلال گجر – ماجد نزیر – محمد منشاء- سید خالد عباس – شامل تھے

شرکاء کا کہنا تھا کہ آج ھم دو خوشیاں منا رھے ہیں ایک سردار ایوب کے عمرہ کی خوشی اور دوسرا بٹ کراھی کی ویمزلے روڈ مانچسٹر میں نہ برانچ کی اوپننگ کی
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ سردار ایوب ایک کامیاب بزنس میں ہیں انکی کمیونٹی کے لئے بے شمار خدمات ہیں ھم آج انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں –
اور دلی دعا کرتے ہیں کہ تقریب میں موجود تمام لوگوں کو عمرہ کی سعادت نصیب ھو
مہمانوں کی تواضع بٹ کراھی کے مزیدار کھانوں سے کی گئ شرکاء نے ہاشم بٹ اور علی بٹ کو مانچسٹر میں نئ برانچ کھولنے پر دلی مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں