
آشٹن عارف چودھری
خصوصی تقریب میں چئیر پرسن آشٹن سنٹرل مسجد عظیم بٹ، آشٹن گروپ کے مرکزی راہنما و ٹرسٹی حاجی محمد ازرم،امام مسجد محمد حبیب الرحمٰن ،حافظ اختر ، – ڈاکٹر اکرم -مسز نبیلہ اکرم – رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے آدم و دیگر رضاکاروں کی بھرپور شرکت ۔چئیر پرسن عظیم بٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے چونتیس کیبن خرید لیے ہیں ہم رضاکاروں کی مدد سے ہم فوڈ بنک سے ضرورت مند افراد کی مدد کریں گے ۔امام مسجد محمد حبیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے ۔احادیث نبوی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ سلام امن محبت
اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ اسی میں تمھاری بھلائی ہے ۔حاجی ازرم کا کہنا تھا کہ فوڈ بنک کافی عرصہ سے کام کر رہا ہے لیکن آج ہم نے مستقل کنٹینر سے اسکا آغاز کر دیا ہے جس سے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی مستفید ہو گی اور بحیثیت مسلمان کمیونٹی ہمارا شیوہ رہا ہے کہ آپس میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے ۔ حافظ اختر کا کہنا تھا کہ قرآن کریم میں اللّٰہ تعالیٰ نے واضح حکم دیا ہوا ہے کہ مسلمانوں کی پہلی ذمہ داری نماز کی ادائیگی اورانسانیت کے لیے پہلی ذمہ داری ضرورت مند افراد کو کھانا کھلانا ہے ۔رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے آدم و ڈاکٹر اکرم اور مسز نبیلہ اکرم دیگر رضاکاروں کا کہنا کہ کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے امن و محبت اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کا درس دیا ہے ہم اس پر عمل کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ کرنے کے لیے رضاکاروں کی مدد کے بغیر انتہائی مشکل ہے ہم انکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
آشٹن سنٹرل مسجد اینڈ کمیونٹی سنٹر مقامی سطح پر بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے ضرورت مند افراد کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کے لیے اپنی مثال آپ ہے
