

اولڈھم عارف چودھری
سابق مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں مقامی لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان نے کہا کہ ڈاکٹر زاہد چوہان نے بے گھر افراد کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دی ہیں انہیں اس اعزاز سے نوازا جانا وہ اس کے حقدار تھے۔ قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل نے کہا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ اس تقریب میں شرکت کی پاکستانی و کشمیری نژاد برطانیہ کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے ۔ اولڈہم کونسل کے پہلے ایشیائی کونسلر جاوید اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر زاہد چوہان ایک ملنسار اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ نے کہا کہ یہ عہدہ بہت کم افراد کو ملتا ہے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا جانا ہم سب کے لیے باعث فخر ہے – بیکن میڈیکل گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان کو آج ایک اور اعلیٰ اعزاز ملا ھے جس پر ھماری فیملی کو ان پر فخر ھے ۔ ڈپٹی لیفٹیننٹ اور چائے گروپ کی بانی نجمہ خالد، ڈپٹی لیڈر عبد الجبار۔ کونسلرز شاہد مشتاق ، کونسلر جنید حسین ، کونسلر ساجد حسین – کونسلرنسیم اسلم ، کونسلر ندیم اقبال – کونسلر چودھری آفتاب حسین ، سابق مئیر چوہدری ریاض احمد و دیگر نے بھی ڈاکٹر زاہد چوہان کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
سابق مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام رکھتے ہیں اور انہیں اولڈہم کونسل کے فری مین ایوارڈ سے نوازے جانا پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے باعث اعزاز ہے
