مانچسٹر عارف چودھری
سینیئر ماہر معالج ڈاکٹر غلام انجم ، ڈاکٹر سہیل انور – ڈاکٹر امین – چرلوٹی ڈوکر – نرسز کھترینہ ،شارلٹ،ٹیسفٹن – سارہ ھوگ – ڈاکٹرنہیہ ،ڈاکٹر جواہر و دیگر کی شرکت ۔ میزبان ڈاکٹر خرم صدیق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شعبہ میں دن رات انتھک محنت کر کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں اور شعبہ میں دیگر جو افراد پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں انکے اعزاز میں عشائیہ دیا اور سال 2025 میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ مستقبل میں مزید بہتر انداز سے کام کرنے کا عزم کیا۔ ڈاکٹر انجم اور ڈاکٹر سہیل انور نے کہا کہ شعبہ سرجیکل میں ہمارا وقت انتہائی کٹھن گزرتا ہے اس طرح کی تقریب کے انعقاد سے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے باہمی تبادلہ خیال کے ساتھ مستقبل بارے بھی بات چیت کی جاتی ہے۔ڈاکٹر نیہہ نے کہا کہ ساتھیوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا سنہری موقع ملا جو کہ خوش آئند ہے ۔ ڈاکٹر جواہر کا کہنا تھا کہ اکٹھے مل بیٹھنے سے ایک دوسرے ساتھ گہرے روابط استوار ہوتے ہیں ۔ عشائیہ میں شریک نرسوں کھترینہ ،شارلٹ اور لس نے بھی دوستانہ فضا میں پیشہ وارانہ زندگی سے دور ساتھیوں سے گپ شپ اور باہمی تبادلہ خیال کا سنہری موقع ملا۔عشائیہ میں شریک دیگر افراد نے بھی اسے ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی شاندار اقدام قرار دیا ۔
ناردرن کئیر الائنس نیشنل ہیلتھ سروس ٹرسٹ دی رائل اولڈہم ہسپتال میں ڈاکٹر خرم صدیق کی جونئیر ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت اور اپنے شعبہ میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے کے ساتھ قریبی روابط انکی انسان دوستی اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے ۔
