مانچسٹر کی معروف کاروباری شخصیت ہارون افضل کھٹانہ کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی کا پاکستان میں انتقال کر گئیں

Spread the love

انا للہ و انا الیہ راجعون
مانچسٹر کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت جناب ہارون افضل کھٹانہ کی محترمہ والدہ رضائے الٰہی کا پاکستان میں انتقال ہو گیا۔ مرحومہ کا نمازِ جنازہ آبائی گاؤں کوٹلہ میں ادا کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس دکھ کی گھڑی میں اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او محمد شہزاد علی مرزا، اوپن کچن مانچسٹر کے ڈائریکٹر حفیظ چوہان، حاجی شبیر، محی الدین چیمہ، عامر خان، چوہدری عبدالرفیق، یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید چوہدری اور یو جی ویمنز ونگ کی صدر شبانہ اقبال نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں