حاجی محمد یوسف اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے

Spread the love

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
“Surely we belong to Allah, and to Him we shall return.”
مانچسٹر:
مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت، ہمارے قریبی دوست اور بھائی چودھری عبدالکریم کے والدِ محترم حاجی محمد یوسف اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔
مرحوم ایک نیک سیرت، دیندار اور باوقار شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان فیصل آباد میں عمل میں آ چکی ہے۔
اس موقع پر اردو گلوبل کے
CEO محمد شہزاد علی مرزا،
اوپن کچن مانچسٹر عامر خان،
حاجی شبیر حفیظ چوہان،
صابره ناہید چوہدری (صدر یو جی آرٹ اینڈ کلچر)،
شبانہ اقبال (صدر یو جی ویمنز ونگ)
کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص چودھری عبدالکریم اور ان کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں