
مانچسٹر عارف چودھری
جس میں گریٹر مانچسٹر کی مختلف کونسلوں کے میئرز جن میں ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر شوکت علی ، مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی ، مئیر TAMESIDE COUNCIL کونسلر شبلی عالم ،بولٹن کے مئیر کونسلر ڈیوڈ چیڈرٹن ،مئیر ٹریفورڈ جین بروفی ،چانسلر سالفورڈ یونیورسٹی لوسی میکاک ، چانسلر مانچسٹر یونیورسٹی نزیر افضل – سلفورڈ سٹی کی مئیر کونسلر حیدر فلیچر ،بری کونسل کے مئیر کونسلر نوئل بیلی – لارڈ لیفٹیننٹ گریٹر مانچسٹر ڈیان ھوکن – سمیرا اشرف و دیگر سرکردہ شخصیات کے علاوہ مختلف مزاہب اور کلچر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کی شرکت ۔ ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی نے کہا کہ بین الثقافتی کمیونٹی کو ایک چھت تلے جمع کرنے میں میزبان قیصرہ شیراز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ مئیر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ بین الثقافتی فنون لطیفہ میلہ قابل ستائش ہے شدت سے اسکا انتظار تھا۔مئیر شبلی عالم نے کہا کہ تنظیم بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر شاندار خدمات انجام دے رہی ہے جو لائق تحسین ہیں ۔مئیرجین بروفی نے کہا کہ مسلم آرٹس میلے میں آکر اچھا لگا۔ سنیئر کنسلٹنٹ ریڈیو لوجسٹ ڈگلی نے کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے پر دلی خوشی ہے کمیونٹی کے اندر باہمی یگانگت کو فروغ دینے میں انکا کردار قابل ستائش ہے ۔چانسلر لوسی میکاک نے کہا کہ آرٹ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہے اور آرٹسٹ مختلف طریقوں سے جس طرح آرٹ کا اظہار کرتے ہیں قابل ستائش و تعریف ہے ۔مئیر حیدر فلیچر نے کہا کہ میزبان قیصرہ شیراز سے پچھلے پندرہ سالوں سے قریبی رابطہ و رشتہ ہے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے میں انکی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ میزبان قیصرہ شیراز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی آرٹس دن تھا جسکی مناسبت سے ہم نے اس پروقار تقریب کا انعقاد کیا میری کوشش ہے کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ ملے ۔
مسلم آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کی بانی و چیف ایگزیکٹو قیصرہ شیراز کی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کو فروغ دینے میں کی جانے والی کاوشیں تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی و پہچانی جائیں گی
