مانچسٹر، برطانیہ — معروف پاکستانی براڈکاسٹر، صحافی اور ممتاز ادبی شخصیت ماہ پارہ صفدر کی موجودگی میں مانچسٹر میں ایک نہایت شاندار اور باوقار ادبی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست محترمہ فائقہ گل کے گھر منعقد ہوئی، جہاں ادب، شاعری، سماجی شعور اور فکری موضوعات سے دلچسپی رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس خوبصورت محفل میں ماہ پارہ صفدر کے ہمراہ ان کے میزبان اور دیگر ممتاز مہمان شامل تھے، جن میں جناب ہمایوں صاحبزادہ، محترمہ اسماء اعظم، معروف صحافی محمود اصغر چوہدری، شاعرہ، ادیبہ، صحافی اور سماجی و سیاسی کارکن مقدسہ بانو (مانچسٹر سٹی کونسلر)، اور لندن سے تشریف لائیں والی دیگر شخصیات شامل تھیں۔
نشست نہایت خوشگوار اور فکری گہرائی سے بھرپور ماحول میں گزری۔ شرکاء نے اپنے شعری مجموعوں سے منتخب غزلیں، نظمیں اور کلام پیش کیے، جس سے محفل میں تخلیقی جذبہ اور ادبی بلندی کا خوبصورت امتزاج پیدا ہوا۔ گفتگو کے دوران نازک سماجی، ادبی اور فکری موضوعات پر سنجیدہ مباحثے ہوئے، جو حاضرین کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئے۔
بعد ازاں شام کی چائے سینئر صحافی محبوب الٰہی بٹ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ ان کی اہلیہ نے سردیوں کی مخصوص لذت بخش اشیاء کے ساتھ پرتکلف چائے پیش کی، جس نے محفل کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔
اس موقع پر مانچسٹر کی معروف سماجی شخصیت شہزاد مرزا نے بھی شرکت کی اور مہمانانِ گرامی سمیت دیگر شرکاء کو تحائف پیش کیے۔ تمام شرکاء ان کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
خاص طور پر ماہ پارہ صفدر نے کونسلر مقدسہ بانو کے صاحبزادے محمد حسنین کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے نہایت خوش اخلاقی، سلیقہ اور عمدہ انداز میں مہمان نوازی کے فرائض انجام دیے۔ رخصتی کے وقت ماہ پارہ صفدر نے ان کے شوقِ مطالعہ اور کتب سے گہری دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے اپنی مشہور خود نوشت “میرا زمانہ، میری کہانی” بطور تحفہ پیش کی اور لندن آنے کی خصوصی دعوت دی۔
اس یادگار نشست کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی لندن کی ہر دل عزیز ادبی شخصیت اور شاعرہ سعیدہ کوثر کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے ماہ پارہ صفدر کے ہمراہ لندن سے مانچسٹر تشریف لا کر اس محفل کو رونق بخشی۔
رخصتی کے موقع پر محترمہ فائقہ گل اور دیگر شرکاء نے ماہ پارہ صفدر اور سعیدہ کوثر کو تحائف پیش کیے۔ الوداع کے لمحات محبت، خلوص، قدردانی اور نیک تمناؤں سے لبریز تھے۔ سب نے ایک دوسرے کو سفر بخیر کی دعائیں دیں۔
یہ ادبی ملاقات نہ صرف ایک خوبصورت یاد بن کر رہ گئی بلکہ شرکاء کے دلوں میں دیرپا تاثر چھوڑ گئی۔ امید ہے کہ آئندہ بھی ایسی نشستیں منعقد ہوتی رہیں گی، جہاں اردو ادب، سماجی اقدار اور فکری موضوعات پر بامقصد گفتگو کا سلسلہ جاری رہے، اور ادبی حلقہ اس سے مستفید ہوتا رہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
