برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی سماجی شخصیت اور کریم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چودھری عبدالکریم پاکستان کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گئے

Spread the love

لندن عارف چودھری

چودھری عبدالکریم اپنے پاکستان کے دورہ کے دوران مختلف سیاسی کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مختلف پراجیکٹ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا انکے پاکستان کے دورہ کے دوران ان کے والد محترم کی اچانک وفات بھی ھو گئ جس کی وجہ سے پاکستان میں اپنے دورہ میں توسیع کر دی تھی برطانیہ پہہنچنے پر انکے گھر دوست احباب اور عزیزوں کا انکے والد محترم کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بند گیا چودھری عبدالکریم فلاحی کاموں کی وجہ سے مانچسٹر میں کمیونٹی میں بہت مقبول ہیں اس لئے مقامی کمیونٹی نے انکے والد کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی چودھری عبدالکریم کے والد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور چودھری عبدالکریم اور انکی فیملی کو صبر و جمیل دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں