یومِ پاکستان کے موقع پر مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل خانہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے تقریب کی میزبانی کی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری

جبکہ اہم شرکا میں ایم پی افضل خان، عابد لطیف چوہان، چودھری ہارون افضل کھٹانہ، کونسلر ربنواز اکبر، کونسلر شہباز سرور، کونسلر نعیم الحسن ڈپٹی لارڈ میئر ، کونسلر شوکت علی، او۔ پی آیس کے وائس چیئرمین صوبائ وزیر بیرسٹر امجد ملک – چودھری خالد ہنجرا -سابق میئر شاہینہ ہارون – ڈاکٹر فیصع – ڈپٹی مئیر طاھر رفیق – بیرسٹر امجد ملک، آصف بٹ، فادر فلک شیر،طاہر صدیق چوہدری، ڈاکٹر یونس پرواز،اویس حسین، نواز گوندل، اقبال صدیقی،عبدالسلام، کونسلر اسلم جوڑا – عدیل چودھری – کونسلر راجہ شہباز عارف – ڈپٹی مئیر کونسلر – سابق مئیر کونسلر زاھد چوہان – چیئرمین ڈاکٹر فیصحے- – شامل تھے۔تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی تلاوت قران مجید سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے پیغامات بھی اس موقع پر پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب کے دوران کیک بھی کاٹا گیا۔
‎اس موقع پر ایم پی افضل خان، بیرسٹر امجدملک، قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل، کونسلر شوکت علی اور اویس حسین نے خطاب کرتے ہوئے یومِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نےکہا کہ یوم پاکستان یادگار دن ہے۔پاکستانی ایک باعزت اور باوقار قوم ہے، ہم خطے میں امن اور ہمسایہ ممالک سے امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کبھی جارحیت نرداشت نہ کرے گا، گزشتہ سال بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور پاکستان دفاع کے لئے ہروقت تیار ہے، ملک اقتصادی طور پر آگے بڑھ رہا ہے، عالمی تجارت میں حصہ بڑھ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں برطانوی سرمایہ کار پاکستان سے تجارتی شراکت داری کریں،پاکستانی قونصلیٹ میں ویزہ، شناختی کارڈ عمل بہتر کررہے ہیں، نیا قونصل ہال بھی تعمیر ہوگیا ہے۔تزئین و آرائش کاکام مرحلہ وار جاری ہے۔مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی محنت اور لگن سے کام کررہی ہے۔کونسلر شوکت علی نے تحریک پاکستان کے شہدا کے لئے دعا کی اور کہا کہ تارکین وطن کو بڑھ چڑھ کر پاکستان کی خدمت کرنی چاہئے، پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو خطرات سے دوچار ہوتا۔تارکین وطن کو یوم پاکستان مبارک ہو۔کونسلر طاہر رفیق نے کہا جب تک کشمیر کو آزادی نہیں ملتی پاکستان کا نقشہ مکمل نہ ہوگا۔اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اس سلسلہ میں مدد کریں۔ فادر فلک شیر نے کہا کہ مسیحی برادری پوری قوم کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور ملک میں انصاف اور امن کی دعا افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ تارکین وطن سالانہ 38ارب ڈالر کی مالی ترسیلات ملک میں بھیجتے ہیں اور پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا بکررہے ہیں۔افواج پاکستان کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ایم پی افضل خان نے تمام شرکا کو مبارک باد پیش کی۔انھوں نےکہا کہ پاکستان کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے،بدھ، سکھ اور ہندو مذہب کے اجداد کی یادگاریں یہاں موجود ہیں، برطانیہ میں نسل پرستی سے نمٹنے کے لئے ہمیں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے،دنیا میں قانون کی بالادستی کمزور ہورہی ہے لہذا ہمیں ملک کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان کا دفاع مضبوط ہو تو کسی کو جنگ کرنے کی جرات نہ ہو گی، پاکستان کا دفاع اور معیشت مضبوط کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں