


آشٹن عارف چودھری
جس میں مئیر کونسلر شبلی عالم کوسل لیڈر ایلیز ولز – ،، کونسلر نائلہ شریف – سیما شیخ – زاھدہ – کے بی- سارا پونا والے – روبینہ راجہ – مصطفائیہ شریف کی سی ای او ڈاکٹر فیصح – جین کے ایل – نیڈو فیڈو کی رابیکہ – کے علاوہ دیگر سرکردہ خواتین کی شرکت ۔ سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الثقافتی کمیونٹی کو مدعو کیا گیا ہم خواتین کو معاشرے کا بااختیار شہری بنانے پر یقین رکھتے ہیں اسی بارے جو خواتین پہلے ہی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کامیابی سمیٹے ہوئے ہیں انہوں نے آکر اپنے بارے میں آگاہی دیکر دوسری خواتین کو آگے بڑھنے بارے ترغیب دی ۔ کونسل لیڈر ایلیز ولز اور کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ ہم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے دوسروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دی اسکی زندہ مثال خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم امید گروپ کی روح رواں نورین ہیں ۔مئیر شبلی عالم نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کا بااختیار شہری بنانے کے لیے انکی ہر طرح حوصلہ افزائی کرنی ہو گی تاکہ وہ معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں ۔ امید گروپ کی روح رواں نورین شہزاد نے کہا کہ ہم آج خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے اور ہم نے بین المذہب و ثقافتی کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کیا ہم نے برابری کی سطح پر تمام کو یکساں سہولیات کی فراہمی بارے بھی گفت و شنید کی ۔ تقریب میں شریک دیگر خواتین نے بھی کہا کہ معاشرے میں خواتین کو فعال کردار ادا کرنے کے لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے آخر میں۔ کیک بھی کا ٹا گیا
آشٹن انڈر لائن و گرد و نواح میں بسنے والی بین المذہب و ثقافتی خواتین کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت خواتین کے عالمی دن کو منانے کی زندہ مثال ہے
