مانچسٹر عارف چودھری
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے قونصلیٹ آفس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے اعزاز میں اسقبالیہ دیا – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – ممبر قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ – مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر راہنما زبیر گل – مسلم لیگ ن تجارتی ونگ کے صدر چودھری خالد ہنجرا اور دوسرے عہدیداروں نے
شرکت کی -کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین – کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی – – – مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین – چیئرمین چودھری عبدالکریم – لیگل ونگ کے صدر رانا ضیا اسلم خان – نبیل احمد – خواجہ نوید – – پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی – چودھری سعید – بلیک سٹون پراپر ٹی کے چیئرمین چودھری طاھر صدیق – شامل تھے – وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور انکے وفد کا قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – زبیر گل اور آفیسر شاہ رخ نے پرتپاک استقبال کیا پھول پیش کئے گئے – قونصل جنرل نے وفاقی وزیر کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں کا تعارف کرایا اور کہا کہ جب سے میں نے قونصلیٹ کا چارج سنبھالہ ہے پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کے لئے اپوائنٹمنٹ میں کئ گنا اضافہ کیا ھے – اور پاکستانی کمیونٹی ایمر جینسی کی صورت میں چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں – اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انکے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا دو دن میں مانچسٹر کمیونٹی لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئی – مجھے خوشی ھوئ کہ ان سب نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کے کام کی تعریف کی انکا مزید کہنا تھا کہ ھماری پاک فوج اور سیاسی قیادت اور ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج پاکستان کا نام دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رھا ھے
پاکستان کسی ایک پارٹی یا ایک پرسن کا نہیں ھے۔ آج فیلڈ مارشل آصف منیر کی قیادت اور سیاسی قیادت نے وہ کام کر دئیے ہیں کہ پاکستانیوں کا سر دنیا بھر میں اونچا ھو گیا ھے پاکستان کا ایٹمی پروگرام زولفقار علی بھٹو۔ اور ڈاکٹر عبدالقدیر نے شروع کیا – اور میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے اسے عملی جامہ پہنایا – انکا مزید کہنا تھا – اس وقت امریکہ چائنہ ایران روس اور دنیا کے دوسر ےممالک پاکستان کو خاص اہمیت دے رہے ہیں ایسا تاریخ میں پہلی بار ھوا ہے – انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں انڈیا کو شکست فاش دی – انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ اس سے پہلے والی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہمارے قریبی اتحادی کے ساتھ پاکستان کے تعلق خراب ہو چکے تھے – انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رھے ہیں – ھم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – – انہوں نے ریلوے کے نئے پراجیکٹس کے متعلق تفصیل سے بات کی – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے وفاقی وزیر کو برطانیہ آنے پر دلی خوشی کا اظہار کیا انکا مزید کہنا تھا کہ قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے آٹھ ماہ کے مختصر وقت میں قونصلیٹ کے لئے چودھری طاھر صدیق کے تعاون نے بہت بڑا ہال اور خوبصورت نیا دفتر بنایا اور ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے لئے نادرا کارڈ اور پاسپورٹس بنانے کے لئے آسانیاں کیں انکا مزید کہنا تھا اوورسیز پاکستانی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں – اور زرمبادلہ بھیجنے کی صورت میں پاکستان کی مدد کرتے ہیں – امید ھے کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان سے جڑے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی – پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ ھماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور پاکستان آنے پر انکو ائیر پورٹس پر مکمل پروٹوکول دے گی – میں نے مانچسٹر میں اپنی کمیونٹی کو دیکھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ھے – مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر راہنما اور قائد میاں نواز شریف کے دست راست زبیر گل نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس وقت تمام آفرز ٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کیا جس پر ھم قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
