برمنگھم (عارف چودھری ) فیصل محمود نے برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے حلقہ گلیپ فارم اور ٹائل کراس وارڈ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اس بات کا اعلان انہوں نے ایک پر ہجوم پریس کانفرس میں کیا یاد رہے اس حلقہ میں دو لیبر کونسلر لیبر لیڈر جان کاٹن اور مارجی براڈ اس وقت لیبر پارٹی کے کونسلرز ہے فیصل محمود نے لیبر پارٹی کو اور خصوصا لیبر لیڈر کونسلر جان کاٹن کو شدید تنقدید کو نشانا بناتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ 2026 کو فل ہاوس کونسل میٹنگ میں جارج کاٹن لاسٹ ووٹ اف نو کونفیدس میں اپنا اعتماد کھو بیٹھے اور اب 7 مئی کو گلیپ فارم اور ٹائل کراس وارڈ کی عوام جان کاٹن کو گڈ بائے اور بائے بائے کہہ کر رخصت کرے گی – فیصل محمود نے بن ورکر کی ہڑتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال سے بن ورکر ہڑتال پر ہیں اور برمنگھم کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور اس پہ ظلم یہ بھی ہے کہ گذشتہ ایک سال سے زائد ہو گئے ریسائکل بن بھی نہیں اٹھائے جا رہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ برمنگھم کے لوگوں کو کونسل ٹیکس میں چھوٹ یا معاف کیا جاتا مگر اس پر ظلم کی انتہا ہے کہ کونسل ٹیکس 21% تک بڑھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ ٹیکس پیر کی منی کو بے دریغ اڑا دیا گیا جس کی زندہ مثال غیر ضروری سائیکل لین بنانا بھی شامل ہے پہلا لیبر حکومت کے دور میں برمنگھم سٹی کونسل بینک کرپٹ کر دی گئی اور بن کراسس کا مسلئہ ابھی تک حل ہونے کا نام نہیں لے رہا – انہوں نے مزید مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا انر سٹی میں ہر دوسری گلی میں فلائی ٹپنگ ہو رہی ہے اور یہاں کہ لیبر کونسلرز کوئی ایکشن نہیں لے رہے اس کے علاوہ روڈوں کی حالت خستہ اور جگہ جگہ گھڑے پڑے ہوئے ہیں فٹ پاتھوں کی حالات بھی ٹھیک نہیں ، پارکنگ کے مسائل ، نوجوانوں میں نائف کرائم ، ڈرگ کے مسائل بھی بڑھتے جا رہے یہ تمام مسائل حل طلب ہیں جس طرح سے ہم نے سی ٹی اسکین کی سہولت حاصل کی اسی طرح ہم دیگر مسائل کو بھی حل کر لیں گے انہوں نے گلیپ فارم اور ٹائل کراس کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ 7 مئی کو ووٹ کی طاقت سے لیبر کو مسترد کرتے ہوئے آزاد امیدوار فیصل محمود کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کرتے ہوئے جتوائیں تاکہ ایک نئی صبح کا سورج روشن طلوع ہو سکے –
