اولڈھم نئی انڈور THE LOOMمارکیٹ کی گرینڈ اوپننگ کونسل لیڈر عروج شاہ – ممبر برطانوی پارلیمنٹ جیم میکمان – – مئیر اولڈھم کونسلر ایڈی مورز ڈپٹی مئیر کونسلر برائن ہوبن اور دوسروں نے کی

Spread the love

– ⁠اولڈھم عارف چودھری
جن میں – سابق میئر کونسلر فدا حسین -سابق مئیر چودھری شاداب قمر – کونسلر جنید حسین – کونسلر عبدالمالک – کونسلر روجی – کونسلر شاھد مشتاق – اور اولڈھم کونسل کے کونسلر ز نے کی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر کونسلر عبدالجبار- کونسلر موہن علی – کونسلر عمر نوشین – کونسلر ندیم اقبال – کمیونٹی لیڈر لطیف چودھری – بابر راجپوت – عائشہ اور دوسرے شامل تھے ریبن بھی کاٹا گیا
اس موقع پر اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ جیم میکمان نے کہا کہ اولڈھم کی عوام کے لئے لیبر حکومت نے گریٹر مانچسٹر کی بیسٹ انڈور مارکیٹ تعمیر کی ھے جس میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے آج لوگوں کا جم غفیر نہ مارکیٹ کو دیکھنے آیا ھے – ھم آگے بھی اولڈھم کی کمیونٹی کے لئے مزید پراجیکٹ لائیں گے – مئیر اور ڈپٹی مئیر۔ اولڈھم نے بھی کہا کہ THe LOOM نئ انڈور مارکیٹ لوکل کمیونٹی کے لئے شاپنگ کرنے کی سہولت ملے گی – دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ ھم اولڈھم کونسل کے دوسرے پراجیکٹس کی طرح نئی تعمیر ہونے والی انڈور مارکیٹ سے مقامی کمیونٹی کو دوسر ے ٹاؤنوں میں میں جانے کی بجائے مقامی سہولت میسر ھے جس سے وہ فائدہ اٹھائیں گے – نئ مارکیٹ میں شاپ کیپر بابر راجپوت اور عائشہ کا کہنا تھا کہ ھم اولڈھم کونسل کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اولڈھم میں اتنی خوبصورت اور تمام سہولتوں والی مارکیٹ بنائ ھے – امید کرتے ہیں کہ اس سے چھوٹے بزنس والوں کو فائدہ ھو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں