سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون اور کمیونٹی لیڈر اور کئ ارگنائزیشین کے ساتھ کام کرنے والی کومل خان نے پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

اور کمیونٹی بارے مختلف پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا – سینئر صحافی عارف چودبری بھی اس موقع پر موجود تھے – اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے مہمانوں کو قونصلیٹ آفس آنے پر خوش آمدید کہا انکا مزید کہنا کہ مجھے خوشی ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں پاکستانی خواتین کمیونٹی کے لئے بہت کام کرتی ہیں میرا تعاون ان کے داتھ ہے – سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون اور کمیونٹی لیڈر کومل خان نے قونصلیٹ آفس میں دعوت دینے پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل مانچسٹر آئے ہیں انکوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پاسپورٹ اور نادرا کارڈ بنوانے کے لئے کئ کئ دن اپوانٹمنٹ کا انتظار کر نا پڑتا تھا لیکن اب لوگوں کے لئے بہت آسانی ھو گئ ھے اس پر ھم قونصل جنرل امتیاز گیروز گوندل کے بہت شکر گزار ہیں – آخر میں۔ سینئر صحافی عارف چودھری کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں