

اسلام اباد نمائندہ خصوصی کوہ نور ملز چشتی اباد کی مشہور سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیت حاجی م
نظور حسین بھٹی کے چہلم کی تقریب جامعہ مسجد میں منعقد کی گئی پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید انجم شہزاد شاہ کاظمی سروبا شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ایک نہ ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کر مالک حقیقی کی عدالت میں پیش ہونا ہے اس لیے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اخرت کے لیے فکر کریں وہاں کے لیے سامان اکٹھا کریں دنیا کا سامان تو دنیا میں ہی رہ جائے گا اگے بڑا سخت حساب ہوگا جس کے لیے لوگوں کو کوئی شعور نہیں ا رہا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ خود اور اپنے بچوں کو دین اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی اور غریب یتیم بیواؤں کی محبت کرنے میں اپنی زندگیاں گزاریں یہی وہ نیک اعمال ہیں جو اخرت میں کام ائیں گے تقریب میں حضرت مولانا طابالرحمن، ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان خیابان سر سید کے صدر ملک جمیل فخری، ملک شکیل ا عوان، رضوان احمد بھٹی، عرفان بھٹی ،خرم بھٹی، ملک سلیم، ملک رشید ،ملک حارث، ملک الطاف، ملک نواز، ملک محمد ایوب دولتالہ، ملک ابرار رتڑی ،ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی، اور علاقہ کو نور ملز کے سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت فرمائی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی
