

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں برطانیہ کے پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت اور پی آئ یوکے کے راہنماؤں جن میں ناصر میر – عمران چودھری – چودھری تنویر – عامر خان – فیاض انجم – اور دوسرے شامل تھے – پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما ناصر میر نے اسد قیصر کو کتاب بھی پیش کی – اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وہ کچھ دنوں کے نجی دورہ پر برطانیہ میں آئے ہوئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکہ اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ زیادتی کی گئ – دو ہفتے کی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہونا چاہئے – جنگ بندی میں پاکستان نے مزاکرات کروا کر اہم کردار ادا کیا اور امید ہے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا – اس سے پاکستان کی جانب سے دنیا میں امن کا پیغام جائیگا – انیل مسرت نے مہمان اسد قیصر کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا – انہوں نے کہا کہ آج ندیم خان نے سب کو اپنے گھر اکٹھا کر کے پاکستانی کھانے بھی کھلائے اور اس وقت جنگ کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئ – ناصر میر اور عمران چودھری نے ندیم خان کی طرف سے ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا – اور اسد قیصر کو اپنے نجی دورے پر وقت نکالنے پر بھی شکریہ ادا کیا – آخر میں میزبان ندیم خان نے مختصر وقت کے نوٹس پر تمام مہمانوں کا انکے گھر آنے پر دلی شکریہ ادا کیا
