ایل آر اے کے روح رواں چودھری امین بابر سجاد الرحمن – متوبیر حسین نے مئیر اولڈھم کی دعوت پر مئیر چیمبر میں خصوصی ملاقات کی

Spread the love


لندن عارف چودھری

– اس موقع پر مئیر وارنگٹن موہ حسین -مئیر راچڈیل جینٹ ایمزلی – لارڈ مکیر چیسٹر شیرین اختر بھی اور اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش جوبید ھوسن بھی موجود تھے – ایل آر اے نے 2000 پونڈ کا چیک بھی پیش کیا جو چاروں میئر چیرئٹیز میں تقسیم کئے جائیں گے – مئیر اولڈھم کی جانب سے اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش جوبید ھوسن کو خصوصی شیلڈ دی گئ – – کمیونٹی کی خدمات پر مختلف شخصیات کو تعریفی اسناد دی گئیں – ایل آر اے کی ٹیم نے رمضان میں روزے کی حالت میں کئ میل چل کر چئیریٹی کے لئے پیسے اکٹھے کئے – صرف سجاد الرحمن 195 کلو میٹر کا پیدل سفر کیا – چاروں مئیرز اور اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش نے نے ایل آر اے کی ٹیم کو چیریٹی اکٹھا کرنے کے اقدام کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا – ایل آر اے کی ٹیم اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو کمیونٹی کے لئے کام کرنے پر سراہا گیا اور انہیں چاروں مئیرز کے ہاتھوں خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا – سجاد الرحمن – متبر حسین اور امین بابر چودھری کو شیلڈز بھی دی گئیں دوسروں میں چاریڈین پوسٹ آفس کی آشا اور عفت اور کمیونٹی لیڈر صالح الدین اور دوسرے شامل تھے – برطانیہ کے سینئر ایشین صحافی عارف چودھری کو بھی انکی صحافتی خدمات پر خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا – ایوارڈ ملنے والوں نے ایل آر اے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا – اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امین بابر چودھری نے ادا کئے – آخر میں مہمانوں کو ایشین کھانے پیش کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں