آشٹن کی سماجی سیاسی کاروباری شخصیت صاحبزادہ حاجی اکرام الحق مرحوم کے لئے آشٹن سینٹرل مسجد میں انکی فیملی کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


– ⁠آشٹن -عارف چودھری
– ممتاز عالم دین مولانا ارشد صبہائ نے خصوصی دعا کروائ –
چہلم کی دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی مزہبی شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – یاد رھے کہ مرحوم حاجی اکرام الحق نوجوان کاروباری شخصیت ہارون اکرام کے والد اور برطانیہ پاکستان کی ادبی شخصیت اور انٹر نیشنل شاعر صابر رضا – کاروباری شخصیت بابر بھائ – حاجی خالد محمود اور عامر رضا کے بھائ تھے – اور اوپن کچن کے مح الدین چیمہ کے قریبی عزیز تھے – صاحبزادہ حاجی اکرام الحق مرحوم نے اپنی زندگی میں کمیونٹی کی خدمت اور برطانیہ اور پاکستان میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا – ان کا رویہ کمیونٹی کے ساتھ ھمیشہ مثالی رھا – وہ کردار و گفتار میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے – – شرکاء تقریب نے صاحبزادہ حاجی اکرام الحق مرحوم کی اپنی زندگی میں کمیونٹی کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے – اس موقع پر ان کے صاحبزادے ہارون اکرام انکے بھائ صابر رضا – بابر حسین – حاجی خالد اور عامر رضا نے آج مرحوم کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرحوم صاحبزادہ اکرام الحق کی جانب سے مستحق لوگوں کی خدمت کے لئے شروع ہوئے پراجیکٹ کو جاری رکھا جائیگا ھماری دعائیہ تقریب کے شرکاء سے درخواست ہے کہ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کریں
آخر میں روحانی محفل میں شریک لوگوں کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں