

مانچسٹر عارف چودھری
کریم آف کمپنیز کے چیئرمین چودھری عبدالکریم اور کارنر سٹون ریل اسٹیٹ کے سی ای او چودھری فیصل کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور سینئر راہنما خواجہ کلیم الرحمان کو صدر آزاد کشمیر کا سینئر ایڈوائزر بننے پر اپنے ڈیرہ مانچسٹر میں استقبالیہ دیا
جس میں کاروباری مزہبی اور سماجی شخصیات کی شرکت کی
جن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ ، اقبال صدیقی , میاں چودھری طارق ، آغا اسرار ، راجہ اسد – رانا عمران اور مانچسٹر کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میزبان چوہدری عبدلکریم اور انکے بیٹے فیصل کریم کا کہنا تھا کہ خواجہ کلیم الرحمن کا شمار پارٹی کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پارٹی سے وفاداری کو ہی اپنا نصب العین بنا لیا اس لئے پارٹی میں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ نے کہا کہ خواجہ کلیم الرحمن کو یہ عہدہ ان کی پارٹی کے لیے انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ ظہرانہ میں شریک دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ خواجہ کلیم اس عہدے کے حقدار تھے – انہوں نے پارٹی کے لئے جیل بھی کاٹی لیکن ثابت قدم رھے – انہیں کئ بار دوسری سیاسی پارٹیوں نے بہت عہدوں کی آفر کی لیکن انہوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا کی اور آج چودھری عبدالکریم نے انکے اعزاز میں ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں – ظہرانہ کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع رانا عمران کے پکائے بہترین کھانوں اور خصوصی طور پر گڑ والے چاول سے کی گئی ۔
