مانچسٹر کے علاقہ پرسٹوچ (Prestwich)میں بلال مسجد کی تعمیر نو کے کونسل سے اجازت نامہ ملنے پر مقامی مسلمان کمیونٹی کا اظہار تشکر – فنڈ ریزنگ ڈنر میں بھر پار حصہ لینے کی اپیل

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
۔ مقامی کمیونٹی نے اس تاریخی موقع کو بین المذہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا بلال مسجد کے منتظمین چیئرمین حاجی حبیب اللہ ، سیکرٹری ڈاکٹر انور مسعود نیر، اکبر جاوید اشرف ،ڈاکٹر بشارت ، سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چوہدری اسلم کمبوہ ، نوید ، مولانا عبد الوحید ، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری سلیم و دیگر سرکردہ شخصیات کونسل کی جانب سے اجازت نامہ ملنے پر اظہار تشکر کے لیے جمع ہوئے ۔ چیئرمین حبیب نے کہا کہ سخت جدوجہد کے بعد ہم نے اجازت نامہ حاصل کیا مسجد کی تعمیر نو کے ساتھ دینی اور سماجی سرگرمیوں کے لیے سنٹر بھی قائم ہو گا ہمیں پوری امید ہے کہ اس کے پایہ تکمیل ہونے پر مسلمان کمیونٹی اس سے مزید مستفید ہو گی۔ سیکرٹری ڈاکٹر انور مسعود نیر نے کہا کہ جدید ترین حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں مسجد و سماجی اور مذہبی سرگرمیوں کے لیے نئ مسجد کی اشد ضرورت تھی اب اجازت نامہ مل گیا ہے مخیر حضرات تعمیر نو کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔ سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چوہدری اسلم کمبوہ نے کہا کہ مسجد کی انتظامیہ نے نوجوان نسل کو دین اسلام سے جوڑ کر رکھنے کے لیے جو تعمیر نو کا بیڑا اٹھایا ہے قابل ستائش ہے ۔ اس موقع پر موجود دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی مسجد و دیگر سرگرمیوں کے لیے کونسل کی جانب سے اجازت نامہ ملنے پر اظہار تشکر و اطمینان کا اظہار کیا ۔

بلال مسجد پرسٹوچ مانچسٹر کی انتظامیہ و مقامی مسلمان کمیونٹی نے واضح پیغام دیا کہ ہم آقائے کائنات کی سیرت و سنت پر چلتے ہوئے بین المذہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں