
عارف چودھری
پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی ہدایت پر نارتھ ویسٹ کے مختلف شہروں میں نادرا سرجریوں کا اجراء کیا جاتا ھے اسی سلسلہ میں آج سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون – کونسلر عائشہ عارف – نے ایشین وومن ایکٹیو سینٹر بری میں نادرا سرجری کا اہتمام کیا کونسلر تیمور طارق کی خصوصی شرکت -کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے نادرا کارڈ بنوانے کے لئے درخواستیں جمع کروائیں اس موقع پر سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف نے کہا کہ ھم نادرا سرجری کے انعقاد کروانے پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور نادرہ ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں – انکا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی کے لئے خصوصی طور پر ادھیڑ عمر کے لوگ اور بچوں کے لئے مقامی طور پر کارڈ بنوانے میں آسانی ھوتی ھے – مانچسٹر جانے سے وقت کا ضیاع کے علاوہ سفر کی پریشانی سے بچ جاتے ہیں – کونسلر تیمور طارق کا کہنا تھا پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو کارڈ بنوانے کے لئے ڈور سٹپ کی سہولت سے بہت فائدہ ہوتا ھے اور ویک اینڈ کی وجہ سے بچوں کو چھٹی اور کام کرنے والوں کو بھی چھٹی ہوتی ھے – کارڈ بنوانے کے لئے آنے والوں جن میں کایلہ نعیم اور دوسروں کا کہنا تھا کہ ھم کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف کو کامیاب نادرا ورکشاپ کروانے پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ورنہ ہمیں مانچسٹر جانے پر سارا دن ضائع ھو جاتا ھے ھم قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور مینجر نادرا محمد رمضان اور انکی ٹیم کے بھی شکر گزار ہیں
