پاکستان قونصلیٹ آفس مانچسٹر کے زیرانتظام “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
جس میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ، پاکستانی نژاد کونسلرز، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہمیں رپورٹ کر رھے ہیں عارف چودھری

اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان امتیاز فیروز گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جرات، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ “آپریشن بنیان المرصوص” کے دوران پاک افواج نے بروقت، مؤثر اور فیصلہ کن ردعمل دے کر دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وائس چیئرمین اورسیز کمیشن پنجاب اور صوبائ وزیر بیرسٹر امجد ملک اور ممبر پارلیمنٹ افضل خان اور کریم گروپ کے چیئرمین چودھری عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مکمل اتحاد کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے اور ملکی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔
شرکاء نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ معرکہ حق کاجزبہ مستقبل میں بھی پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم اور پاکستانی قوم کو متحد رکھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں