لانگ سائٹ کے علاقے سے منتخب ہونے والے کونسلر آصف رانجھا کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت راجہ طلعت جاوید کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام

Spread the love


مانچسٹر سے محمد علی کی رپورٹ
حالیہ Manchester City Council کے انتخابات میں لانگ سائٹ کے علاقے سے منتخب ہونے والے کونسلر Asif Ranjha کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت Raja Talat Javed کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سماجی، سیاسی، مذہبی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل مانچسٹر Imtiaz Feroz Gondal تھے، جنہوں نے کمیونٹی کے اتحاد اور مثبت سماجی کردار کو سراہتے ہوئے نومنتخب کونسلر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


تقریب کی نظامت کے فرائض معروف عالمِ دین Iftikhar Ahmed Sialvi نے انتہائی خوبصورت انداز میں انجام دیے، جبکہ تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت Hafiz Zeeshan نے حاصل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسلر آصف رانجھا نے اپنے تمام ووٹرز، سپورٹرز اور کمیونٹی رہنماؤں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ان کی کامیابی ممکن نہ تھی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لانگ سائٹ اور گردونواح کے مسائل کے حل، عوامی فلاح اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے نومنتخب کونسلر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کمیونٹی کے اتحاد و ترقی کے عزم کو دہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں