مانچسٹر کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت مرحوم راجا شہباز خان کی سالانہ برسی اور مزہبی اور سماجی شخصیت مرحوم مسعود بھٹی کے ایصالِ ثواب کے لیے جامع النور مسجد آشٹن میں ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آشٹن عارف چودھری
تقریب کا اہتمام مرحوم راجہ شہباز کی فیملی کی جانب سے کیا گیا تھا دونوں مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ مقامی مذہبی، سیاسی اور کمیونٹی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے مرحوم راجا شہباز مرحوم اور مسعود بھٹی مرحوم کی سماجی خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ملنسار اور فلاحی جذبے سے سرشار شخصیت تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ راجہ شہباز کے نوجوان بیٹے راجہ ایاز شہباز۔ بھائ راجہ اظہر۔ خان اور کزن سابق کونسلر راجہ فراز بھٹی نے دعائیہ تقریب میں شریک عزیز و اقارب اور دوست احباب کو شرکت کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ انکی مغفرت کے لئے دعا کریں
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا، جہاں لوگوں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔
