معروف سماجی شخصیت، سابق ایڈیشنل سیشن جج اور جہلم فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری الیاس گوندل ایڈووکیٹ کے بھائی گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر جہلم میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی وفات کی خبر سن کر سماجی، ادبی اور فلاحی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر اردو گلوبل کے CEO محمد شہزاد علی مرزا، یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناپید چوہدری، یو جی ویمنز ونگ کی صدر شبانہ اقبال، اوپن کچن مانچسٹر کے صدر محمد عامر خان، اوپن کچن کے ڈائریکٹر حفیظ چوہان، فوڈ بینک منیجر محی الدین چیمہ، Care for Community کے ٹرسٹیز چوہدری عبد الرفیق، محمد مقصود، سجاد حیدر شاہ، حاجی شبیر احمد، اردو گلوبل کے ڈائریکٹر صاحبزادہ سید آل محمد شاہ، ڈائریکٹر نغمانہ کنول شیخ اور دیگر ممبران نے چوہدری الیاس گوندل ایڈووکیٹ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور تمام اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
