رضوان گوندل (مرحوم ) کے ایصالِ ثواب کے لیے ہیومن کلب یوکے کے زیرِ اہتمام ایک پُراثر فاتحہ خوانی کی تقریب

Spread the love

سابق ایڈیشنل سیشن جج جناب الیاس گوندل صاحب کے بھائی اور ریمٹ چوائس کے سی ای او انصب رضوان کے والدِ محترم مرحوم رضوان گوندل صاحب کے ایصالِ ثواب کے لیے ہیومن کلب یوکے کے زیرِ اہتمام ایک پُراثر فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی سرپرستی ہیومن کلب یوکے کے بانی و چیئرمین جناب وسیم الطاف خواجہ نے کی۔

تقریب میں ہیومن کلب یوکے کے صدر برطانیہ جناب نجیب اللہ، صدر پنجاب جناب چوہدری محمد یوسف، صدر جہلم جناب سعید اللہ مدبر، سیکرٹری جنرل محترمہ عالیہ ہاشمی سمیت دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جناب وسیم الطاف خواجہ اور دیگر شرکاء نے مرحوم رضوان گوندل صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں