
نیلسن -عارف چودھری
آج انہوں نے نیلسن ٹاؤن ہال میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اور برائین نیومین نے ڈپٹی مئیر کا حلف اٹھایا – اس پروقار تقریب میں تمام کونسلرز، لوکل کمیونٹی کے افراد اور مختلف سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ سابق مئیر چودھری اسلم جوڑا نے خصوصی شرکت کی –
کونسلر ندیم احمد پندرہ سال پہلے بھی پینڈل کے مئیر منتخب ہوئے تھے – اس موقع پر نو منتخب میئر ندیم احمد نے کہا کہ پہلے بھی میئر رہ چکے ہیں اور دوسری بار اس عہدے پر منتخب ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ وہ پہلے کی طرع پینڈل میں رہنے والی تما م کمیونٹیز کے لئے کام کریں گے – تقریب کے دوران شرکاء جن میں سابق مئیر چودھری اسلم جوڑا – بیرسٹر افضال احمد – کونسلر محمد اقبال – کونسلر ظفر علی – ڈپٹی لیڈر کونسلر اسجد محمود – کونسلر یاسر اقبال – مہر اسد محمود نے ندیم احمد کو دوسری بار میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مئیر ندیم احمد نے اپنی محنت -اعلیٰ تعلیم – اور والدین کی بہترین تربیت کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے جس پر خاندان اور کمیونٹی کو ان پر فخر ہے
دوسری بار اس اہم عہدے پر منتخب ہونا ایک منفرد اعزاز سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی شخصیت کو دوبارہ میئر منتخب کیا جائے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ندیم احمد کی قیادت اور انکی خدمات کو سراہا
