مانچسٹر – عارف چودھری ۔
مانچسٹر سٹی کونسل میں ان کے منتخب ہونے والے اجلاس میں بطور مہمان قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل ، اور ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی نے کہا کہ ان کے لیے یہ لمحہ نہایت یادگار ہے کہ وہ پاکستان کا برطانیہ میں نام روشن کر رہے ہیں – میں مانچسٹر کی تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلونگا – میرا سیاست میں مانچسٹر سٹی کا لارڈ مئیر بننے میں اللہ تعالی کی مہربانی اور میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے کہا اس برس برطانیہ میں بہت سی کونسلز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کونسلرز مئیر منتخب ہوئے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز کی بات ہے ۔ ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ وہ مانچسٹر سٹی کونسل کے سب سے پہلے مسلمان اور پاکستانی کے طور پر لارڈ میئر منتخب ہوئے تھے ۔ آج ہم نے اس روایت کو برقرار رکھا ہے ۔ مانچسٹر سٹی کونسل میں اپوزیشن جماعت گرین پارٹی، ورکرز پارٹی، کے شہباز سرور – لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور ریفارمز پارٹی کے کونسلرز نے کونسلر شوکت علی کو مبارکباد دی اور ان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
نو منتخب لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایک سالہ لارڈ مئیر مدت میں مانچسٹر سٹی میں مقیم۔ تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد -یکجہتی-اور فلاحی کاموں کو فروغ دیں گے
عارف چودھری مانچسٹر
