
بری عارف چودھری
جس میں مقامی کونسلرز – مئیر طاہر رفیق – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل – سابق مئیر شاہینہ ہارون – ڈاکٹر لیاقت ملک – کونسلر عمران رضوی – کونسلر عمرانہ فاروق – کونسلر تیمور طارق – اور چودھری طاہر صدیق اور مقامی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی – یاد رہے کہ کونسلر عائشہ عارف کی کمیونٹی ورک کی وجہ سے بری کونسل نے انہیں کیبنٹ ممبر ہاؤسنگ کا عہدے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے – کونسلر عائشہ عارف اور انکی والدہ جو بری کی تاریخ میں پہلی پاکستانی مسلمان مئیر بن کر تاریخ رقم کر چکی ہے – اور دونوں ماں بیٹی تین دہائیوں سے بری میں کمیونٹی کی خدمت کے لئے ایشین وومن سینٹر بھی چلا رہی ہیں – اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کونسلر عائشہ عارف کو دوبارہ کونسلر بننے اور کیبنٹ ممبر بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں ھم انکی قابلیت ور کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – انکا مزید کہنا تھا کہ کونسلر عائشہ عارف کی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری ایشیائ کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے – عائشہ عارف نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہے – کونسلر والدہ سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور والد سابق آرمی آفیسر میجر راجہ ہارون نے تمام مہمانوں اور کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا میزبان کونسلر عائشہ عارف نے کہا کہ میری کامیابی اللہ تعالیٰ کی مہربانی کمیونٹی کی سپورٹ اور میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے – انہوں نے تقریب میں موجود شریک افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ہی انکی اصل طاقت ہے –
