برمنگھم۔ عارف چودھری
لاھور کے ممتاز کاروباری شخصیت اور اوبان ہوٹل لاھور کے چیف ایگزیکٹو اور یاروں کے یار رانا رفاقت علی کے صاحبزادے احمد رفاقت رانا کی پاکستان میں شادی کے بعد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں دوست احباب اور رشتہ داروں کے لئے کریسٹل پلازہ ہال برمنگھم میں ایک پروقار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں کاروباری سماجی اور مزہبی شخصیات نے شرکت کی – جن میں قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ اشتیاق – ورلڈ وائڈ کے چیف ایگزیکٹو چودھری پرویز – کاروباری شخصیت طارق سعید شامل تھے – دولہا کا استقبال بینڈ باجوں کے ساتھ کیا گیا مقامی گلوکار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا -،مہمانوں کا استقبال رانا رفاقت اور انکے فیملی نے کیا – اس موقع پر رانا رفاقت علی نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جو انکے بیٹے کی شادی کی خو شی کے لئے پارٹی میں تشریف لائے – انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے دیار غیر میں لوگوں کی محبت اور خوشی دیکھ ایسے لگ رھا ھے کہ میں برمنگھم برطانیہ میں نہیں بلکہ پاکستان میں موجود ھوں ھوں –
