
لندن عارف چودھری
بین الاقوامی ادبی و سماجی شخصیت برطانیہ کے شہر راچڈیل کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت نسیم حقانی مرحوم کی یاد میں انکی بیٹی حمیرا حقانی نے ڈیپلش کمیونٹی سنٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں سابق مئیر محمد زمان اور مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے نسیم حقانی مرحوم کی سماجی و ادبی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ حمیرا حقانی نے دعائیہ تقریب میں شریک تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کرنے والوں کا میرے والد سے قریبی تعلق اور دلی لگاؤ تھا ۔ دعائیہ تقریب میں شریک دیگر افراد نے نسیم حقانی کی شخصیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی ادبی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ممتاز عالم دین مولانا عرفان چشتی نے مرحوم کے درجات اور مغفرت بارے خصوصی دعا کی ۔
نسیم حقانی مرحوم کی ادبی و سماجی خدمات کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا اور جانا جائے گا
