لندن عارف چودھری
برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹامر نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ اور ملک کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ کیئر سٹامر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ رواں برس مئی میں برطانیہ میں ہونے والے مقامی کونسلز کے انتخابات کے نتائج کے بعد زور پکڑ گیا تھا۔ ان نتائج نے برطانوی سیاست کو لڑکھڑا دیا تھا اور ملک کی حکمران لیبر پارٹی تیسرے نمبر پر رہی تھی۔
انتخابات میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود کیئر سٹامر نے اس وقت استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ’میں ملک کو افراتفری کی صورتحال میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اور اپنی پانچ سالہ مدت پوری کروں گا۔‘
تاہم گذشتہ ہفتے میکرفیلڈ کے ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی میں ان کے حریف اور مانچسٹر کے سابق میئر اینڈی برنہم کی کامیابی کے بعد سٹامر پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔
نوائے وقت نے پچھلے ہفتے ھی کیئر سٹامر کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ اور اینڈی برنہم کے نئے وزیر اعظم کی خبر بریک کی تھی
