اولڈہم لائبریری تھیٹر ہال میں انڈس ٹو تھیمزآرٹ اینڈ ہیلتھ کانفرنس، دستاویزی فلموں و مختلف منصفوں کی لکھی کتابیں نمائش میں شائقین کی توجہ کا مرکز

Spread the love

لندن عارف چودھری
برطانیہ کے شہر اولڈھم لائبریری میں فن، ادب، صحت اور انسانی کہانیوں کا انڈس ٹو تھیمزآرٹ اینڈ ہیلتھ کے عنوان سے میلہ سجایا گیا جسکا مقصد مستقبل میں نوجوان نسل کو برصغیر پاک و ہند کی تہذیب و تمدن اور ثقافت سے جڑے رہنے کے لیے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب اہم قدم ۔ پاکستان کے نامور فنکار سہیل احمد، ممتاز کالم نگار و تجزیہ نگار منصور آفاق،صباحت احسن واسطی، کنگ ایوارڈ یاقتہ احسان شاہد،برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت اور نائب صدر رضیہ چوہدری شگفتہ گمی – طاھر – و دیگر سرکردہ ادبی شخصیات و کمیونٹی کی شرکت ۔میلے کی خاص بات معروف ادیب، ڈرامہ نگار اور مفکر صابر رضا کی زندگی اور ان کے کام کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔صابر رضا نے کہا کہ ہم نے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت سے جڑے رکھنے کی طرف مائل کیا جائے سرگرمیوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رہے گا ۔ کالم نگار و تجزیہ نگار منصور آفاق نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے درمیان باہمی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو فروغ دینا ہے جسے ہم آرٹ صحت و دیگر ذرائع سے کریں گے ایک لمبا منصوبہ ہے جسکا آغاز کر دیا ساتھ میں صابر رضا کی پچاس سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔دیگر شرکاء نے بھی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نوجوان نسل کو مادر وطن کی ثقافت و تہذیب و تمدن کے ساتھ جڑے رہنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔اس موقع پر ان کے مشہور ڈرامے “گڈیاں دیاں گڈیاں” پر خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جس کی میزبانی برطانیہ کے بادشاہ سے خصوصی ایوارڈ لینے والے احسان شاہد نے کی ۔آرٹ اینڈ ہیلتھ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عبدالشکور کریم نے کی۔تھلیسیمیا کی بیماری جیسے موضوع پر معلوماتی فلم توجہ کا مرکز اس کے علاوہ، ڈیمینشیا کے موضوع پر Journey of Memory نامی ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔تقریب میں طارق محمود کی کتاب “The Second Coming” پر بحث اور شگفتہ گمی کی کتاب “Jhalli” کی رونمائی بھی ہوئی۔انڈس ٹو تھیمزآرٹ اینڈ ہیلتھ کانفرنس،نمائش اور دستاویزی فلموں پر مشتمل میلہ نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت اور مادر وطن سے جڑے رہنے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں