

پاکستان ہائی کمیشن
لندن میں تعینات قائمقام پاکستانی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز کی جانب سے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرنے لندن میں موجود قومی ہاکی ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔
اس موقع پر ٹیم منیجر اولمپین خواجہ محمد جنید ،ہیڈ کوچ اولمپین منظور الحسن ، کوچ اولمپین محمد وسیم سمیت منیجمنٹ و کھلاڑی بھی موجود تھے۔
قائمقام ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن کے افسان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا گیا۔
