


مانچسٹر: عاشورۂ محرم الحرام کے موقع پر لانگ سائٹ، مانچسٹر کی مکی مسجد میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی معروف کاروباری و سماجی شخصیت طاہر صدیق چوہدری، بلیک اسٹون پراپرٹی کی جانب سے کی گئی۔
تقریب میںMp Afzal Khan، پاکستان کے قونصل جنرل Imtiaz Feroz Gondal، سابق کونسلر Rab Nawaz Akbar، Haroon Afzal Khattana، Mustafa Mughal، Mahboob Elahi Butt، Tajammal Gurmani، Munir Ahmed Gondal اور Muhammad Khateeb سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کی پرتکلف اور لذیذ افطار سے تواضع کی گئی، جس میں مٹن قورمہ، چکن پلاؤ، حلوہ، تازہ پھل اور مختلف مشروبات شامل تھے۔ شرکاء نے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے میزبان طاہر صدیق چوہدری اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی مذہبی اور سماجی تقریبات نہ صرف مسلم کمیونٹی میں اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیتی ہیں بلکہ مختلف طبقات کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی مثبت اور بامقصد تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا، جو معاشرتی یکجہتی اور کمیونٹی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔
