
مانچسٹر عارف چودھری
گریٹر مانچسٹر کے میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کی امیدوار Bev Craig کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مانچسٹر کے رائل نواب ریسٹورنٹ میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی بنگلہ دیش برٹش سوسائٹی کے چیئرمین محمد اسلام ماہی نے کی۔ :
رائل نواب ریسٹورنٹ میں منعقدہ اس تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔جن میں لارڈ واجد خاں – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی یو کے لوسی پاؤل برطانیہ کے پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت – سابق لیڈر اولڈھم کونسل عروج شاہ – بیرسٹر عامر الیاس – اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش جوبید ھوسن – – گریٹر مانچسٹر کے مختلف شہروں کے میئرز- جن میں لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی – مئیر راچڈیل فیصل رانا – مئیر بری طاھر رفیق -مئیر وارنگٹن چودھری صغیر زمان – مئیر ٹیمسائڈ – سابق مئیر تفہین شریف – شبلی عالم – مئیر بولٹن محمد اقبال – کونسلر بری تیمور طارق – پنک چائے گروپ کی ایمبیسٹر عاشی – کونسلر علی احمد – کونسلر شہباز سرور – ، کونسلرز، کاروباری رہنماؤں اور کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کی ترقی، ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے مضبوط قیادت ناگزیر ہے۔ مقررین نے بیو کریگ کی قیادت، عوامی خدمت اور گریٹر مانچسٹر کے لیے ان کے وژن کو سراہتے ہوئے ان کی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے میزبان محمد اسلام ماہی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات مختلف کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور جمہوری عمل میں ان کی بھرپور شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رھی ہیں
