
مانچسٹر عارف چودھری
جس میں مانچسٹر بھر سے کمیونٹی کی ممتاز سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے معروف نعت خواں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔مرحوم حاجی مرزا عبدالمجید نے اپنی پوری زندگی کمیونٹی کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کیے رکھی۔ پاکستان میں بھی انہوں نے متعدد فلاحی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کیا، جن سے بے شمار افراد مستفید ہوئے۔
مرحوم، مرزا شریف، مرزا نوازش علی، مرزا مبشر اور شاہدہ باجی کے والدِ محترم جبکہ مرزا عنصر کے سسر تھے۔ ان کی اعلیٰ اخلاقی اقدار، خلوص اور بے لوث سماجی خدمات کے باعث وہ مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ میں شریک ہونے والے افراد کی غیرمعمولی تعداد اس بات کا ثبوت تھی کہ مرحوم نے اپنے حسنِ اخلاق اور خدمتِ خلق کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں ایک منفرد مقام بنایا، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی یادیں ہمیشہ کمیونٹی کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
تقریب کے اختتام پر برطانیہ اور مانچسٹر کے ممتاز عالمِ دین قاری جاوید اختر نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کرائی۔
شرکاء نے اس موقع پر مرحوم حاجی مرزا عبدالمجید کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت اور خدمات آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال رہیں
