ہائی کمیشن پاکستان لندن میں روزانہ کی بنیاد پر قونصلر خدمات میں اضافہ کے لیے، لندن اور ملحقہ علاقوں میں مقیم برٹش پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلر خدمات اب روزانہ صبح 8 بجے (پیر سے جمعہ) شروع ہوں گی

Spread the love

لندن عارف چودھری

اپوائنٹمنٹ کو درج ذیل لنک کے ذریعے پیشگی بک کیا جا سکتا ہے۔  

https://www.phclondon2.org/appointments/BookAppointment

مزید برآں، پیر تا جمعہ دوپہر 3 بجے سے شام 4 بجے تک واک اِن کی سہولت دستیاب ہوگی۔

پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کے لیے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر، نادرا سے متعلق خدمات، دستاویزات کی تصدیق، بشمول پاور آف اٹارنی اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں