لاھور کی معروف کاروباری شخصیت اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیکٹو رانا امتیاز احمد کی جانب سے مانچسٹر میں پرتکلف عشائیہ، ملکی و بیرونِ ملک ممتاز شخصیات کی شرکت

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری
لمعروف کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد کی جانب سے اپنے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان سے معروف کاروباری سیاسی شخصیت شہزاد بھٹی، سویڈن سے آئے ہوئے ممتاز کاروباری شخصیت چودھری شیراز – کاروباری سیاسی شخصیت رانا جاوید عمر، آئرلینڈ سے معروف بزنس مین نسیم مرزا اور مذہبی و سماجی رہنما میاں اسحاق عزیز خصوصی مہمانوں کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کار ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مہمانوں نے رانا امتیاز احمد کی پرتپاک میزبانی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں باہمی روابط، کاروباری تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں