ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایڈشنل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن، بیگم عشرت اشرف کنونیئر ویمن پارلیمانی کاکس کمیٹی و ایم پی اے، سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین اور محترمہ زیب جعفر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی اُمور و ایم این اے اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین بہاولپور ڈویژن سے اُن کی رہائش گاہ پر چوہدری احسن اقبال وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقداماتِ پاکستان اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کی جاری پالیسیوں، اہم ملکی و بین الاقوامی اور پارٹی اُمور سمیت آزاد کشمیر میں جاری انتخابی عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
