سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن کی عہدیداران سے ملاقات

Spread the love

ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایڈشنل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن، بیگم عشرت اشرف کنونیئر ویمن پارلیمانی کاکس کمیٹی و ایم پی اے، سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین اور محترمہ زیب جعفر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی اُمور و ایم این اے اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین بہاولپور ڈویژن سے اُن کی رہائش گاہ پر چوہدری احسن اقبال وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقداماتِ پاکستان اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کی جاری پالیسیوں، اہم ملکی و بین الاقوامی اور پارٹی اُمور سمیت آزاد کشمیر میں جاری انتخابی عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں