مانچسٹر کے محمد حفیظ کا ہوم گارڈننگ کا شوق، گھر میں اگائی گئی سبزیاں سب کی توجہ کا مرکز

Spread the love


اردو گلوبل نیوز
مانچسٹر (اردو گلوبل نیوز): برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت محمد حفیظ کو ہوم گارڈننگ کا بے حد شوق ہے۔ وہ اپنے گھر اور فارم ہاؤس میں مختلف اقسام کی سبزیاں اور پھل کاشت کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گھر میں قدرتی طریقے سے اگائی گئی تازہ سبزیاں نہ صرف ذائقے میں بہترین ہوتی ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ وہ اپنے باغیچے میں ہر پودے کی باقاعدگی سے آبیاری، کھاد اور دیکھ بھال کرتے ہیں، جس کی بدولت ان کی اگائی ہوئی سبزیاں اور پھل اپنی خوبصورتی، تازگی اور معیار کے باعث دوسروں سے نمایاں نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ان کے باغ میں تیار ہونے والی خوبصورت اور صحت مند کھیروں نے بھی سب کی توجہ حاصل کی، جو ان کی محنت، لگن اور باغبانی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

محمد حفیظ کا ماننا ہے کہ اگر ہر گھر میں تھوڑی سی جگہ پر بھی سبزیاں اور پھل اگائے جائیں تو نہ صرف صحت مند خوراک حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ ماحول کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ شوق دوسروں کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے اور نوجوان نسل کو ہوم گارڈننگ کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اردو گلوبل نیوز محمد حفیظ کی اس کاوش کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ان کی محنت مزید افراد کو بھی اپنے گھروں میں قدرتی سبزیاں اور پھل اگانے کی ترغیب دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں