
راچڈیل عارف چودھری
رچڈیل کے میئر فیصل رانا سے ان کے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔مزید جانتے ہیں محمد عمر چودھری کی اس رپورٹ سے
وی او
وفد میں شامل دوسرے اراکین میں رانا عمران اور انکے نوجوان بیٹے- چودھری نصراللہ – لاھور کی کاروباری شخصیت کاشف شہزاد – میاں اعجاز – مظفر – عدنان – اور دوسرے شامل تھے – اس موقع پر میئر فیصل رانا نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے چوہدری عبد الکریم اور فیصل کریم کو اعزازی سرٹیفکیٹس اور خصوصی بیجز پیش کیے، جبکہ وفد کے دیگر اراکین کو ان کی شرکت کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبد الکریم اور چودھری فیصل کریم نے میئر فیصل رانا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نژاد شخصیات برطانیہ میں سیاست، سماجی خدمت اور عوامی نمائندگی کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اعتماد کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔
دیگر مقررین نے بھی میئر فیصل رانا کی قیادت، عوامی خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وفد نے میئرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی احترام، بھائی چارے اور تعاون کی یہ روایت آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
یہ تقریب نہ صرف برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کا اعتراف تھی بلکہ اس بات کا بھی ثبوت بنی کہ پاکستانی دنیا بھر میں اپنی محنت، قابلیت اور خدمت کے ذریعے اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں
