انس سرور کو برطانیہ میں منسٹر آف اسٹیٹ فار ٹریڈ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

Spread the love

گلاسگو، اسکاٹ لینڈ (عارف چودھری )

گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں معروف بزنس ٹائیکون ظرف ریاض چوہدری کی جانب سے منسٹر آف اسٹیٹ فار ٹریڈ، انس سرور، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمود احمد، فخر اقبال چوہدری، فہیم سرور چوہدری، رضوان گل اور ڈاکٹر یاسین کے اعزاز میں ایک پُروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ڈنر کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار، تجارت، سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سماجی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمود احمد نے منسٹر آف اسٹیٹ فار ٹریڈ، انس سرور کو اس اہم منصب پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔

شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، اور ایسی بامقصد نشستیں مستقبل میں بھی باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

اس موقع پر خالد جاوید چوہدری نے اپنے قریبی دوست، معروف بزنس ٹائیکون ظرف ریاض چوہدری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت اعلیٰ انداز میں اس باوقار ڈنر کا اہتمام کرکے ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی نشستیں نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، تجارتی اور سماجی تعاون کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آخر میں خالد جاوید چوہدری نے تمام معزز مہمانوں، بالخصوص منسٹر آف اسٹیٹ فار ٹریڈ، انس سرور، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمود احمد کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مثبت اور تعمیری ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اللہ تعالیٰ ظرف ریاض چوہدری کو مزید عزت، کامیابی، صحت، خوشحالی اور اپنی بے شمار برکتوں سے نوازے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں