چودھری عبدالکریم کی جانب سے فاروق گھرکی اور میاں مجید کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

Spread the love


مانچسٹر -عارف چودھری
مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت کریم گروپ کے چیئرمین اور آرائیں ایسوسی ایشن یو کے کے صدر چوہدری عبدالکریم کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے لاہور کے معروف گھرکی خاندان کے نوجوان رہنما کاروباری شخصیت اور پنجاب آرائیں ایسوسی ایشن کے صدر فاروق گھرکی کے اعزاز میں اپنے دفتر میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آرائیں ایسوسی ایشن سندہ کے صدر میاں مجید اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی -جن میں کاروباری رہنماؤں جن میں چودھری کریم اور ان کے پارٹنر رانا عمران آرایئں ایسوسی ایشن سندہ کے صدر میاں مجید – کاروباری شخصیت حسیب – علی گروپ کے چیئرمین علی خان – محمد اویس ۔ میاں توقیر – سابق سینئر سپرٹیڈنٹ جیل اعظم خان – اور مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ رائس ایسوسی ایشن پاکستان کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم کاروباری برادری کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور کمیونٹی کے اجتماعی مفاد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر آرائیں ایسوسی ایشن یو کے کے صدر چوہدری عبدالکریم اور رانا عمران نے معزز مہمان فاروق گھرکی اور سندہ کے صدر میا ں مجید کو مانچسٹر آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان سے آنے والی کاروباری اور سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پنجاب آرائیں ایسوسی ایشن کے صدر فاروق گھرکی اور سندھ کے صدر میاں مجید نے پرتپاک میزبانی پر چوہدری عبدالکریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیاں قابلِ فخر ہیں اور پاکستان و برطانیہ کی کاروباری برادری کے درمیان روابط کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت ہے۔ حسیب اورظہرانے میں شریک دیگر شخصیات نے بھی مختلف امور پر اپنی آراء کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی فلاح، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی اتحاد کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا -تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے روابط اور اجتماعات کے انعقاد پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں