(ڈنڈی، عارف چودھری
اسکاٹ لینڈ کی مشہور سیاسی، سماجی اور تجارتی شخصیت فخر اقبال چودھری نے عمران خان کی رہائی کے لئے سکاٹش پارلیمنٹ کا رخ کرنے کا اعلان کر دیا. ان کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ میں بسنے والے پاکستانی اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے سبھی لوگ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری روایات کی پامالی پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں جلد ہی ایک درخواست سکاٹش پارلیمنٹ کو جمع کروا دی جائے گی اور اسکاٹ لینڈ بھر سے لوگ اس درخواست کے دستخط کنندہ ہونگے. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی، اپنا تن، من، دھن ملک پاکستان کی خدمت اور سربلندی پر وقف کی. چاہے وہ کھیل کا میدان ہو، دکھی انسانیت کی خدمت، تعلیم و صحت کا فروغ، یا اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز بننا، عمران خان نے کبھی پاکستانیوں کا سر جھکنے نہیں دیا. جس کے بناہے ہوے عالمی معیار کے ہسپتالوں میں لاکھوں لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے. آج قوم کا وہ بہادر سپوت جیل کی کال کوٹھری میں اپنی بینائی کھو رہا ہے اور آئین پاکستان میں موجود اپنے بنیادی انسانی حقوق تک سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے. فخر اقبال چودھری اس سے قبل سکاٹش پارلیمنٹ کے باہر اور اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ بھر میں مختلف مقامات پر تحریک انصاف کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر چکے میں. جو وہاڑی سے حقیقی ممبر اسمبلی چودھری طاہر اقبال کے بھائی بھی ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی مزید تفصیلات منظر عام پر لائیں گے.
