پریسٹویچ (Prestwich)میں واحد مسجد نیو بلال مسجد کی تعمیر کی منظوری کے بعد، مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم جاری ہے۔

Spread the love

بری — عارف چودھری
اس سلسلے میں تیس سے زائد نوجوانوں کی جانب سے آج بلال مسجد سے پیل ٹاور تک ایک سائیکل ریلی نکالی گئی جس کا مقصد نئی مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ پریسٹویچ کی واحد مسجد، نئی مسجد بلال کی تعمیر کی منظوری کے بعد کمیونٹی مسجد کی تعمیر کے لیے مختلف طریقوں سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج شمال مغرب کے مختلف علاقوں سے تیس سے زائد نوجوانوں نے بلال مسجد سے پیل ٹاور بیری تک سائیکل ریلی نکالی۔ نوجوانوں نے سائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیا اور کمیونٹی کو اس نیک کام میں تعاون کی دعوت دی۔ سائیکل ریلی مکمل ہونے کے بعد تمام سائیکل سوار بلال مسجد پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مساجد کے اماموں کے علاوہ کاروباری اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سابق امیدوار برائے میٹرو میئر چوہدری اسلم کمبوہ – چوہدری انوش اسلم – ڈاکٹر صدیق اکبر خالد – امام عابد خان مولانا عارف مولانا صیام – اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سائیکل ریلی کی قیادت کرنے والے شعیب محمود اور چوہدری اسلم کمبوہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ تمام شرکاء کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ مسجد بلال کے بانیوں میں چیئرمین حاجی حبیب اللہ، بانی رکن و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انور مسعود نیئر اور حافظ عبدالوحید ٹرسٹی کا خاندان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور ان کے والد مرحوم حاجی مسعود احمد رحمۃ اللہ علیہ نے برطانیہ میں پہلے تبلیغی مرکز کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا- آج بھی ان کے گرینڈ سنٹر میں سرگرم عمل ہیں۔ اس مشن کو آگے بڑھانے اور اس منصوبے میں حصہ لینے کے لیے۔ شعیب محمود – وقاص قمر – شیراز – خضر اور ان کی ٹیم نے نئی مسجد بلال پریسٹوچ کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے چیریٹی سائیکل سواری میں حصہ لیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ سائیکل ریلی میں نوجوانوں کی شرکت نئی مسجد بلال کی تعمیر کے لیے کمیونٹی کے اتحاد، جذبہ اور تعاون کی بہترین مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں