اردو گلوبل اوپن کچن اور یو جی آرٹ اینڈ کلچر ‘بیسٹ آف مانچسٹر ایوارڈز 2026’ کے لیے نامزد

Spread the love


الحمدللہ — اردو گلوبل نیٹ ورک ( صابرہ ناہید مانچسٹر )کے لیے ایک قابلِ فخر اور یادگار لمحہ
سب سے پہلے ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے اردو گلوبل نیٹ ورک کو عزت، مقام اور یہ شاندار اعزاز عطا فرمایا۔
یہ ہمارے لیے بے حد خوشی اور فخر کی بات ہے کہ Urdu Global Network کے مختلف ونگز اور نمائندگان کو مانچسٹر میں ہونے (بیسٹ آف مانچسٹر کی )اہم Nominations میں شامل کیا گیا۔
اس سلسلے میں شہزاد مرزا کو Urdu Global Open Kitchen کی جانب سے nominate کیا گیا، جبکہ Urdu Global Art & Culture کی جانب سے صابرہ ناہید کو nomination کا اعزاز حاصل ہوا۔
اسی سلسلے میں آج Manchester Town Hall میں ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں Lord Mayor شوکت صاحب، Chief Organiser، Deputy Leader اور مانچسٹر کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مانچسٹر سے nominate ہونے والی تمام تنظیموں اور افراد کو اس خصوصی تقریب میں مدعو کیا گیا، جبکہ nominees اور ان کی organisations کے نام بڑی اسکرین پر نمایاں کیے گئے۔
یہ لمحہ Urdu Global Network کی پوری ٹیم کے لیے انتہائی قابلِ فخر، خوشی اور یادگار کا لمحہ تھا۔
ہم Urdu Global Network کی جانب سے خصوصی طور پر Lord Mayor شوکت صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، اور ان کی پوری ٹیم، Chief Organiser، Deputy Leader اور ان تمام معزز شخصیات کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اردو گلوبل نیٹ ورک، اس کے مختلف ونگز اور ہمارے نمائندگان کو nominate کرکے یہ عزت اور حوصلہ افزائی عطا کی۔
ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اعزاز نہ صرف اردو گلوبل نیٹ ورک بلکہ پوری ایشین اور اردو بولنے والی کمیونٹی کے لیے بھی خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
Urdu Global Art & Culture، Urdu Global Women Wing، Urdu Global Open Kitchen اور Urdu Global Youth Wing سے وابستہ تمام افراد اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ recognition ان تمام لوگوں کی محنت، خلوص، لگن اور کمیونٹی کے لیے مسلسل خدمات کا اعتراف ہے۔
ہم بالخصوص شہزاد مرزا اور صابرہ ناہید کو ان کی nominations پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایک بار پھر، الحمدللہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ عزت عطا فرمائی اور ہمیں اس قابل بنایا کہ ہماری خدمات کو مانچسٹر کی وسیع کمیونٹی میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔
اردو گلوبل نیٹ ورک کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ ❤️
الحمدللہ — یہ اعزاز ہماری پوری ٹیم کی محنت، لگن اور کمیونٹی کے لیے خدمات کا خوبصورت اعتراف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں