
مانچسٹر (خصوصی رپورٹ): برطانیہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق چیئرمین بلدیہ جہلم چوہدری سعید اللہ مدبر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ مقدس سرزمین پر حاضری اور عمرہ کی ادائیگی پر مختلف سماجی، سیاسی اور کمیونٹی شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یوکے اور اوپن کچن مانچسٹر کی جانب سے بھی چوہدری سعید اللہ مدبر کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر CEO اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یوکے و اوپن کچن مانچسٹر محمد شہزاد علی مرزا، فوڈ بینک مینیجر محی الدین چیمہ، ڈائریکٹر اوپن کچن حفیظ چوہان، سیکرٹری اوپن کچن مانچسٹر راجہ خورشید، Care for Community کے ٹرسٹی چوہدری عبدالرّفیق، ٹرسٹی حاجی شبیر احمد سمیت اوپن کچن مانچسٹر کے ممبران صحبت علی، عبدالرزاق، غلام حسین، محمد نعیم، حسنین چوہان، محمد رافع، محمد علی اور سجاد شاہ نے چوہدری سعید اللہ مدبر کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اسی طرح اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کے عہدیداران و ممبران اور اردو گلوبل ویمنز ونگ کی عہدیداران و ممبران نے بھی انہیں عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں صحت، سلامتی اور خوشیوں کے ساتھ واپس لائے۔
مبارکباد دینے والوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمرہ کی سعادت ہر مسلمان کے لیے ایک عظیم روحانی اعزاز ہے اور چوہدری سعید اللہ مدبر کی اس مقدس سفر کی سعادت پر پوری کمیونٹی کو خوشی ہے۔
آخر میں محمد شہزاد علی مرزا اور تمام ساتھیوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری سعید اللہ مدبر کو بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے اور ان کی تمام جائز دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین۔
